جی ایس ٹی کے آغاز پر منعقد تقریب سے پرنب اور مودی خطاب کریں گے

نئی دہلی: اشیا و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی)کا، جس کا نفاذ یکم جولائی سے ہونا طے ہے، آغازکرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی خطاب کریں گے ۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کے مطابق پارلیمنٹ کے سینٹرل ہال میں 30 جون کی نصف شب کو تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس میں مسٹر پرنب مکھرجی اور مسٹر نریندرمودی کے علاوہ نائب صدر محمد حامد انصاری اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور ایچ ڈی دیوگوڑا بھی حصہ لیں گے۔
صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم اس تقریب سے خطاب کریں گے۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی، جی ایس ٹی کونسل اور با اختیار کمیٹی کے ارکان اور تمام ممبران پارلیمنٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ جی ایس ٹی کونسل اور جی ایس ٹی کو عملی شکل دینے میں تعاون کرنے والے تمام لوگوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیرالہ اور جموں و کشمیر کے علاوہ تمام ریاستوں نے جی ایس ٹی سے متعلق(ریاستی جی ایس ٹی) بل کومنظوری دے دی ہے۔ کیرالہ اسمبلی کی طرف سے اسی ہفتے اسے منظور کر لیا جانا متوقع ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliaments special midnight session for gst in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply