طلاق ثلاثہ بل منظور کیے بغیر پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس اختتام پذیر

نئی دہلی: لوک سبھا سے منظور شدہ طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں حکمراں جماعت بی جے پی اور اس کی حلیف پارٹیوں پر مشتمل این ڈی اے کو اکثریت نہ حاصل ہونے کے باعث اجلاس کے آخری روز بھی ایوان میں زیر بحث نہ آسکا ۔
اور اب یہ بل راجیہ سبھا میں آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔لوک سبھا میں28دسمبر کو منظور کیے جانے کے بعد یہ بل3جنوری کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ۔
لیکن کانگریس قیادت والی حزب اختلاف اور بائیںبازو کی پارٹی کے اراکین نے اس کو من و عن منظوری دینے سے انکار کر دیا اور اسے نظر ثانی کے لیے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے پر مصر رہے۔
لیکن دوسری جانب حکومت بھی اس پر بضد رہی کہ وہ بل سلیکٹ کمیٹی کو نہیں بھیجے گی۔ تاہم ایوان کی کارروائی طلاق ثلاثہ بل پر غل غپاڑے کے درمیان آج5جنوری کو اجلاس برخاست کیے جانے تک پارلیمنٹ میں9بل ضرور منظور کر لیے گئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliament winter session ends in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply