پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہندوستان چھوڑو سالگرہ پر مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت

نئی دہلی: اگست انقلاب کے موقع پر پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج جنگ آزادی کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے ایثار اور قربانی کو یاد کیا گیا۔
لوک سبھا میں کارروائی شروع ہوتے ہی اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ 1942 میں اسی دن مہاتما گاندھی نے ہندوستان چھوڑو نعرہ بلند کرتے ہوئے برطانوی حکومت سے ملک کو آزاد کرانے کے لئے پوری قوم کو ایک ساتھ کھڑے ہونے کے لئے تحریک چلائی تھی۔ ہندوستان چھوڑو تحریک آزادی کے لئے ہماری جدوجہد کے فیصلہ کن لمحات میں سے ایک تھا۔
جس نے قوم کی آزادی اور خودمختاری کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ راجیہ سبھا میں ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہوئے چیئرمین حامد انصاری نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے 1942 میں ہندوستان چھوڑو تحریک کا اعلان کیا تھا، اس تاریخی دن کے آج 74 سال پورے ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے کرو یا مرو کا بھی نعرہ دیا تھا جس سے قومیت کا احساس بیدار ہوا تھا۔
انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قربانی کی وجہ سے ہی ہمیں آزادی ملی۔ دونوں ایوانوں نے دو منٹ تک خاموش کھڑے ہوکر گاندھی جی سمیت تمام مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliament remembers freedom fighters on quit india anniversary in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply