کیوبا کے سابق صدر کاسترو کو ہندوستانی پارلیمنٹ میں خراج عقیدت

نئی دہلی:پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اورراجیہ سبھا میں کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کو آج شاندار خراج عقیدت پیش کیاگیا۔
صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ایوان کے چیئرمین حامد انصاری نے بتایا کہ کمانڈر فیڈل کاسترو کی 90 برس کی عمر میں جمعہ کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ ان کے انتقال سے ترقی پذیر ممالک نے برابری اور عدل و انصاف کے ہیرو کو کھو دیا ہے۔
لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ کاسترو نے47سال تک پوری آب و تاب اور آہنی ارادوں کے ساتھ حکومت کی اور وہ بلا شبہ مرد آہن تھے۔ اس کے بعد اراکین نے دو منٹ خاموش رہ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliament pay tribute to revolutionary cuban leader fidel castro in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply