بارہ سال سے کم عمر کی لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرنے پر پھانسی کابل پارلیمنٹ سے منظور

نئی دہلی :12سال سے کم عمرکی بچیوں سے جنسی زیادتی کے معاملے میں پھانسی اور 16 سال سے کم عمر کی لڑکیوں کی آبروریزی کرنے پر عمر قید کی سزا کے التزام والے بل پر پارلیمنٹ نے مہر تصدیق ثبت کر دی۔

راجیہ سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کیے گئے تعزیری ترمیمی بل، جس میں چھوٹی بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے مقدمات میں سخت سزا تجویز کی گئی ہیں، اب رواں سال اپریل میں جاری کئے گئے آرڈیننس کی جگہ لے گا۔

یہ بل لوک سبھا گذشتہ ماہ ہی منظور کر چکی ہے۔بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ کیرن رجیجو نے کہا کہ 12سال سے کم عمر کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے مجرم کو عمر قید یا پھانسی کی سزا ہ سنائی جائے گی۔جبکہ12سے16 کے درمیان کی عمر کی لڑکی کی آبرو ریزی کے مجرم کی سزا 10سے بڑھا کر20سال کر دی گئی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliament passes criminal law amendment bill in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply