جے للتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی: تمل ناڈو کی وزیر اعلی جے جیہ للتا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کی کارروائی آج دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ صبح کارروائی شروع ہونے پر راجیہ سبھا میں چیئرمین حامد انصاری نے اور لوک سبھا میں اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے محترمہ جے للتا کا کل رات چنئی کے اپولو ہسپتال میں 68 سال کی عمر میں انتقال ہونے کی اطلاع ایوان کو دی۔
حامد انصاری نے کہا کہ محترمہ جے للتا پانچ بار تمل ناڈو کی وزیر اعلیٰ رہیں اور اسی عہدے پر رہتے ہوئے ان کا کل دیر رات انتقال ہو گیا۔ وہ سال 1984 سے 89 تک راجیہ سبھا رکن بھی رہیں۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ جیہ للتا کے انتقال سے خالی ہونے والے مقام کو پر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اماں کے نام سے مشہور محترمہ جیہ للتا نے عام لوگوں بالخصوص غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی پروگرام چلائے اور اس سے غریبوں کو فائدہ بھی ہوا۔ بعد میں ارکان نے خاموشی اختیار کرکے محترمہ جیہ للتا کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ لوک سبھا میں بھی اسپیکر کے تعزیتی کمات کے بعد دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور لوک سبھا کی کارروائی بھی بدھ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parliament adjourned after paying tribute to jayalalithaa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply