بہار میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع میں ماں باپ کو زندہ جلادیا

پورنیا:بہار میں ضلع پورنیا کے بن میکھی تھانہ علاقے میں جائیدادکے تازع میں ایک بیٹے نے اپنے ماں باپ کو زندہ جلا دیا جس میں باپ کی موت ہوگئی اور ماں شدید طور پر جھلس گئی۔
پولیس ذرائع نے کے مطابق مہادیوپور گاؤں کے رہنے والے سوربھ کماراور اس کی بیوی نے جائیداد کے سلسلے میں ہوئے جھگڑے کے بعدکل رات اپنے باپ سرانت سنگھ(52)اور ماں کملا دیوی(48)کو کمرے میں بند کردیا۔اس کے بعد دونوں نے ان کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں باپ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ اس کی ماں شدید طور پر جھلس گئی۔زخمی خاتون کو مقامی اسپتال میں مرہم پٹی کے بعد بہتر علاج کے لئے پورنیا صدر اسپتال بھیجا گیا ہے۔پولیس نے بیٹے اور اس کی بیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Parents burnt alive by son over property dispute in bihar in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply