پیرا ڈائز دستاویزات میں جینت سنہا، بھاجپا ایم پی اور امیتابھ بچن سمیت کئی ہندوستانی شخصیات کے نام افشا

نئی دہلی: پناما دستاویزات سمیت کئی خفیہ دستاویزات افشا کرنے والے جرمن اخبار زیتوشے زائتونگ نے حال ہی میں پیرا ڈائز دستاویزات کے عنوان سے کالے دھن کو ٹیکس سے بچانے کے لیے غیر ملکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے والی مختلف ممالک کی اہم شخصیات کے ناموں کا انکشاف کیا ہے ان میں برطانیہ اور روس کی اہم شخصیات کے علاوہ ہندوستان کی بھی714 صنعتی ، سماجی، ثقافتی اور سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں۔
انگریس روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے بزرگ رہنما یشونت سنہا کے بیٹے جینت سنہا ،بی جے پی کے راجیہ سبھا رکن آر کے سنہا، فورٹس اسکورٹ کے چیرمین ڈاکٹر اشوک سیٹھ، سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت، معروف بالی ووڈ ادکار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں۔
لیکن اخبار نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ضروری نہیں کہ اس قسم کی ساری سرمایہ کاری غیر قانونی اور ناجائز ہو۔
واضح رہے کہ جرمن اخبار نے یہ دستاویزات تحقیقاتی صحافیوں کے عالمی کنسورشیم آئی سی آئی جے کے حوالے کر دیے اور انڈین ایکسپریس بھی آئی سی آئی جے کا حصہ رہا ہے۔ اس لیے ان دستاویزات کو اس نے بھی خوب کھنگا لا ہے۔
پیرا ڈائز دستاویزات تحقیقات سے متعلق ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر سنہا جھارکھنڈ کے ہزاری باغ سے راجیہ سبھا رکن منتخب ہونے سے پہلے اومیدھار نیٹ ورک کی ہندوستانی شاخ میں منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔
اومیدھار نیٹ ورک نے امریکی کمپنی ڈی لائٹ ڈیزائن میں بھاری سرمایہ کاری کی تھی جبکہ اس امریکی کمپنی کو ٹیکس ہیون کیمین آئی لینڈ میں واقع ذیلی کمپنی بتایا جاتا ہے۔
اور ڈی لائٹ کمپنی نے اکیمن آئی لینڈ میں واقع کمپنی کے تعوسط سے 30لاکھ ڈالرقرض لیا تھا۔اور جس وقت یہ سارے فیصلے لیے گئے تھے تو اس وقت کمپنی کے ڈائریکٹر جینت سنہا ہی تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Paradise papers leak firms linked to tax havens amitabh bachchan jayant sinha jindal among 714 indians in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply