اڑی شہیدوں کی بچیوں کی شادی کے لیے بہار کے ممبر پارلیمنٹ پپو یادو پانچ پانچ لاکھ روپے دیں گے

پٹنہ:بہار کے مدھے پورہ سے ممبر پارلیمنٹ اور جن ادھیکار پارٹی کے سرپرست راجیش رنجن عرف پپو یادونے جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں ہلاک ہونے والے تمام 18 جوانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے کی اعانت کا اعلان کیا ہے۔مسٹر یادو نے بہار کے دارالخلافہ پٹنہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر جان قربان کر دینے والے جوانوں کے تئیں ان کی بھی ذمہ داری ہے.اسی لیے وہ اور سپول سے ممبر پارلیمنٹ ان کی بیوی رنجیت رنجن نے حملے میں شہید تمام جوانوں کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر پانچ پانچ لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ شہیدوں کے خاندانوں اور ان کے لواحقین کے سلسلے میں تفصیلی معلومات جمع کی جا رہی ہے. اس کے بعد شہید جوانوں کے رشتہ داروں سے رابطہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اڑی میں شہید ہونے والے جوانوں کے تئیں حقیقی خراج عقیدت ان کے رشتہ داروں اور لواحقین کی مدد ہی ہو سکتی ہے اور یہی ان کی کوشش بھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pappu yadav and his mp wife to donate rs 5 lakh for daughters of uri martyrs in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply