میرے پاپا رام رحیم بے قصور ہیں، ان سے کوئی ناجائز تعلقات نہیں:ہنی پریت

نئی دہلی: (یو این آئی) ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کو عصمت دری کا قصوروار قرار دےئے جانے کے بعد فرار چل رہی اس کی منہ بولی بیٹی ہنی پریت نے اپنے والد کو بے قصورقرار دیا ہے۔ ہنی پریت نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے بات چیت میں کہاکہ ان کے والد رام رحیم بے گناہ ہیں اور آنے والے وقت میں ان کی بے گناہی ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہزاروں لڑکیوں کی بات ان سنی کرکے صرف ایک خط کی بنیاد پر کسی کو کیسے گناہ گار ٹھہرایا جاسکتا ہے۔ ہنی پریت نے کہا کہ والد کو سزا سنائے جانے کے بعد انہیں جس طرح دکھایا گیا اس سے وہ افسردہ ہوگئی اور خود سے سے ڈرنے لگی۔ وہ تشدد بھڑکانے میں شامل نہیں تھیں اور نہ ہی کسی کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مجھے غدار کہا گیا جو بالکل غلط ہے۔ اپنے والد کے ساتھ ایک بیٹی عدالت جاتی ہے اور ایسا بغیر اجازت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ باپ بیٹی کے مقدس رشتہ کو کیوں اچھالا جارہا ہے۔ کیا ایک باپ بیٹی کے سر پر ہاتھ نہیں رکھ سکتا ہے۔ کیا بیٹی باپ سے محبت نہیں کرسکتی ہے۔پولیس کے سامنے خودسپردگی کرنے کے سوال پر ہنی پریت نے کہاکہ وہ اس معاملے میں قانونی صلاح لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوشش کرکے دہلی گئیں اور اب ہریانہ۔پنجاب ہائی کورٹ جاؤں گی۔
خیال رہے کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی ) کی خصوصی عدالت نے دو سادھیوں کی عصمت دری معاملے میں سرسہ کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کو قصوروار قرار دیا تھا اس کے بعد پنجاب اور ہریانہ میں بھڑکے تشد د میں 30افراد کی موت اور 200سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ عدالت نے رام رحیم کو 28اگست کو 20برس قید بامشقت کی سزا سنائی اور 30لاکھ 20ہزار روپے جرمانہ لگایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Papa gurmeet ram rahim is innocent no impure relation with him in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply