سنیما ہالوں میں قومی ترانہ بجانے کے معاملہ پر غور کے لیے بین وزارتی کمیٹی قائم

نئی دہلی: مرکزی وزارت داخلہ نے سنیما ہالوں اور سرکاری مقامات پر قومی ترانہ بجانے کے معاملہ پر غور کرنے کے لیے ایک 12رکنی بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ایڈیشنل سکریٹری بی آر شرما کی سربراہی میں تشکیل دی گئی یہ کمیٹی ضروت پڑی تو موجودہ قوانین میں ترمیم کی سفارش کرے گی۔
کمیٹی کا پہلا اجلاس 19جنوری کو ہوگا۔ وزارت داخلہ کے ایک افسر نے بتایا کہ اس پینل میں،جو 5دسمبر کو قائم کیا گیا تھا ،جوائنٹ سکریٹریز کے عہدے کے افسران ہوں گے۔یہ چھ ماہ کے اندر اپنی رپورٹ داخل کر دے گی۔
کمیٹی میں داخلہ، دفاع، خارجہ، خواتین و اطفال بہبود، فروغ انسانی وسائل، ثقافت، پارلیمانی امور، قانون، اقلیتی امور،معذوروں کو بااختیار بنانے اور اطلاعات و نشریات کی وزارتوں کی نمائندگی ہوگی ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panel to take a call on playing of national anthem in cinema halls in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply