سابق وزیر اعظم من موہن کی قیادت میں کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ کا دورہ جموں 10 ستمبر سے

جموں:سابق وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ کی قیادت والا کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ 10 ستمبر کو دو روزہ دورے پرجموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں آئے گا، جہاں یہ گروپ سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والی 15 مختلف وفود سے ملاقات کرے گا۔ کانگریس پارٹی ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ کی قیادت والا کانگریس پالیسی پلاننگ گروپ جموں میں مختلف وفود سے ملاقات کا سلسلہ دو دنوں تک جاری رکھے گا۔ جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر نے یو این آئی کو بتایا ’ڈاکٹر سنگھ 10 ستمبر کو دوپہر کے وقت یہاں پہنچیں گے اور مختلف وفود سے ملاقات کریں گے‘۔ انہوں نے بتایا کہ سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والی 15 وفود سابق وزیر اعظم ڈاکٹر سنگھ سے ملاقات کریں گی اور انہیں ریاستی کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ ایشوز کی جانکاری فراہم کریں گے۔ مسٹر جی اے میر نے بتایا کہ جموں بار ایسوسی ایشن، چیمبر ایسوسی ایشن، کشمیری مہاجر، رفیوجی، ڈوڈہ مہاجر، اقلیتوں کی تنظیمیں (ایس سی، ایس ٹی)، پہاڑی زبان بولنے والوں کی آرگنائزیشن، گوجر باڈی اور صحافی حضرات سابق وزیر اعظم سے ملاقی ہوں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panel led by dr manmohan singh to travel to j k on 10th sept in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply