بہار میں پنچایت سمیتی رکن کے شوہرکوگولی مار کر ہلاک کر دیا گیا

مظفر پور: بہار میں مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانہ علاقے میں کل رات نامعلوم بندوق برداروں نے، جو موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے تھے، شہنواز پور پنچایت سمیتی رکن کے شوہر پشانت کمار شرما عرف راگھو جی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ راگھو جی بازار سے اپنے گھر شہنواز پور واپس آ رہے تھے کہ گھات لگائے موٹر سائیکل سوار مجرموں نے گولی مار دی۔
فائر کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ بھاگم بھاگ وہاں پہنچے لیکن اس وقت تک حملہ آور فرار ہو چکے تھے۔ گاؤں والے راگھو کو فوراً ایس کے ایم سی ایچ لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔واقعہ کا سبب کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس درمیان واقعہ کے خلاف احتجاج میں مشتعل گاؤں والوں نے لاش کو پنچایت بھون میں رکھ کر مظاہرہ کیا اور درجنوں گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی۔
گاؤں والے پولیس اور انتظامیہ کے سینئر حکام کو جائے حادثہ پر بلانے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔ حالات قابو سے باہر دیکھ کر وہاں تعینات پولس اہلکار تھانہ چھوڑ کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panchayat samiti members husband shot dead in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply