پناما پیپر معاملے میں وزیر اعلی رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ کے خلاف کارروائی کا اجیت جوگی کا مطالبہ

نئی دہلی: چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلی اور چھتیس گڑھ جنتا کانگریس کے صدر اجیت جوگی نے مودی حکومت پر کرپشن کے خلاف منہ دیکھ کر کارروائی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ ریاست کے موجودہ وزیر اعلی رمن سنگھ کے بیٹے ابھیشیک سنگھ کا پناما پیپر میں نام آنے کے باوجود مرکزی حکومت ان پر کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
مسٹر جوگی نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے پنامہ پیپر کی جانچ کے لئے ایک ٹیم بنائی تھی اور ٹیم نے جو ثبوت اکٹھا کئے ہیں اس کے مطابق ابھیشیک کی ورجن برٹش آئی لینڈ ایک سیل کمپنی ہے۔ ساتھ ہی ان کے (ابھیشیک) اور مسٹر سنگھ کے کروڑوں روپے ورجن برٹش آئی لینڈ اور سوئس بینکوں میں جمع ہیں۔
مسٹر جوگی نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے منسلک ہونے کی وجہ سے مسٹر سنگھ اور ابھیشیک کے خلاف جانچ نہیں ہو رہی ہے۔ دونوں نے شیرکارپ نامی کمپنی کے ذریعے سوئٹزرلینڈ کے USB اے جی نامی بینک میں اپنا کالا دھن جمع کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیرکارپ وہی کمپنی ہے جس کے ذریعے وجے مالیا نے اپنا پیسہ باہر بھیجا تھا“۔
مسٹر سنگھ اور ان کے بیٹے پر دوسرا الزام مسٹر جوگی نے یہ لگایا ہے کہ انہوں نے اٹلی کی کمپنی آگسٹا ویسٹ لینڈ سے ہیلی کاپٹر خریدنے میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کرکے 15.7 ملین ڈالر (قریب 9.5 کروڑ روپے) کا گھپلہ کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panama papers verdictajit jogi demands action against chhattisgarh cm in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply