پنامہ لیکس کی دوسری قسط جاری، 2ہزار سے زائد ہندوستانیوں کے ناموں کا انکشاف

نئی دہلی: انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلزم (آئی سی آئی جے) نے پنامہ دستاویزات لیکس کے حوالے سے ایک اور فہرست جاری کر دی ۔ اس کی اس دوسری قسط میں مزید ان دو ہزار ہندوستانیوں کے نام شامل ہین جو آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں۔یہ کمپنیاں نیواڈا تا ہانگ کانگ اور برٹش ورجن آئس لینڈ تک 21علاقوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار کی یہ تازہ فہرست آف شور کمپنیوں اور ان کے مالکوں کے حوالے سے معلومات بہم پہنچانے والا اب تک کا سب سے بڑا انکشاف ہے۔
جس وقت یہ فہرست دستیاب ہو جائے گی توان خفیہ اداروں کے حقیقی مالکوں کے نام افشا ہو جائیں گے۔ اعداد و شمار کے سرسری مطالعہ سے 22آف شور اداروں ،ان سے تعلق رکھنے والے 1042افسران یا فرد،42دلال اور اندرون ملک کم و بیش828پتوںکا، جو دہلی، ممبئی ،کولکاتا اور چنئی جیسے میٹروپالیٹن شہروں کے پوش علاقوں سے ہریانہ کے سرسہ،بہار کے مظفر پور اور مدھیہ پردیش کے منڈسور جیسے غیر معروف قصبات ا ور اس کے دارالخلافہ بھوپال کے ہیں ، علم ہوتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panama papers new icij data shows about 2000 indian links in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply