پنامہ لیکس میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے کا نام بھی شامل:کانگریس

نئی دہلی: افشا کی گئیں پنامہ دستاویزات میں جو انکشافات ہوئے ہیں اس کی لپیٹ میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ اور ان کے بیٹے و بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک سنگھ بھی آگئے ہیں۔ اس کو بے نقاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے کہا کہ دو سال قبل 2013میں انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلسٹس(آئی سی آئی جے)کی افشا دستاویزات میں بھی رمن سنگھ کے بیٹے اور راج نندگاؤں سے بی جے پی ممبر پارلیمنٹ ابھیشیک سنگھ کا نام آیا تھا۔
مسٹر رمیش نے مزید کہا کہ دستاویزات کے مطابق ابھیشیک سنگھ کے کوئسٹ ہائٹس لمیٹڈ میں حصص ہیں ۔رمن سنگھ اور ان کے بیٹے پہلے ہی مالی بدعنوانی کے الزام کی تردید کر چکے ہیں اور عام آدمی پارٹی کے برطرف لیڈر پرشانت بھوشن بھی ابھیشیک سنگھ کی وکالت کرتے ہوئے انہیں یہ کہہ کر بے قصور بتا چکے ہیں کہ بیرون ملک ان کے کوئی غیر قانونی اثاثہ جات نہیں ہیں۔
ان الزامات کو بے بنیاد اور سراسر غلط بتاتے ہوئے چھتیس گڑھ کے وزیر داخلہ رام سیوک پائکرے نے کہا کہ کانگریس نے وزیر اعلیٰ اور ان کے بیٹے کے خلاف ایک سازش رچی ہے۔ریاستی بی جے پی ترجمان سری چندن سندرانی نے کہا کہ چھ ماہ پہلے بھی الزامات لگے تھے لیکن حزب اختلاف نے ابھی تک ان الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Panama leak cong guns for raman singh and son in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply