دہلی کے جامعہ ملیہ اسلامیہ میںمسئلہ فلسطین پر کانفرنس

نئی دہلی:یہاں جمامعہ ملیہ اسلامیہ میں کل بروز منگل 6ستمبر 2016 مسئلہ فلسطین پر ایک کانفرنس منعقد کی جارہی ہے ۔ایک پریس ریلیز کے مطابق میں یہ کانفرنس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ عربی کے تعاون سے ملی گزت کے پرچم تلے منعقد کی جارہی ہے۔
یہ کانفرنس جامعہ ملیہ کی انجینئرنگ فیکلٹی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ نامور اسکالر فلسطینی مسئلے کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالیں گے مثلاً حصار غزہ، فلسطینی پناہ گزین، بیت المقدس، غیر قانونی نوآبادیاں، اتفاق اوسلو کے بعد صورت حال، ہندوستان کے فلسطین اور اسرائیل سے تعلقات وغیرہ۔ سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایر اس کانفرنس کے خصوصی مہمان اور مقرر ہوں گے۔
مقررین میں معروف صحافی اجیت ساہی، پروفیسر عرشی خان، پروفیسر جاوید احمد خان، پروفیسر محمد ایوب، ڈاکٹر تسلیم رحمانی ، ڈاکٹر ظفر الاسلام خان وغیرہ شامل ہیں۔ نظامت معروف صحافی معصوم مرادابادی کریں گے۔ کانفرنس کے آخر میں مسئلہ فلسطین پر مقالہ نویسی مقابلے میں کامیاب ہونے والوں کو گرانقدر انعامات بھی دئے جائیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palestine conference at jamia millia islamia delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply