پلانی سوامی کی تمل ناڈو گورنر سے ملاقات، حکومت سازی کا دعویٰ

چنئی:آل انڈیا انا ڈیم ایم کے کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائیداد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے چند گھنٹے کے اندر ہی قانون سازپارٹی کے نومنتخب قائد ای کے پلانی سوامی نے چنئی میںگورنر سی ودیا ساگر راؤ سے ملاقات کی اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا۔
مسٹر پلانی سوامی پارٹی کا رہنما منتخب کئے جانے سے متعلق منظور کردہ قرار داد کی نقل اور ممبران اسمبلی کی حمایت کا خط سونپا اور حکومت سازی کا باقاعدہ دعویٰ بھی پیش کیا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ پلانی سوامی کی حمایت میں کتنے ممبران اسمبلی نے دستخط کئے ہیں لیکن انا ڈی ایم کے کا دعوی ہے کہ اس کی فہرست پر 120 اراکین اسمبلی کے دستخط ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Palaniswami meets tn governor stakes claim to form government in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply