گجرات انتخابات کے موقع پر پاکستان 26/11جیسا حملہ کرا سکتا ہے: سیکورٹی ادارے

نئی دہلی: انٹیلی جنس اداروں کو خدشہ ہے کہ پاکستان گجرات میں 26/11جیسے حملے کرا سکتا ہے اور ریاست میں انتخابی ریلیوں کو بھی نشانہ بنا سکتا ہے۔
سیکورٹ ذرائع کے مطابق یہ خدشہ اس لحاظ سے اور زیادہ بڑھ گیاکیونکہ چند روز پیشتر ہی پاکستانی فوجیوں نے ریاست سے باہر سمندری بینالاقوامی حدود کے اندر چار ہندوستانی ماہی گیری کشتیوں کو ضبط کر کے اس کے عملہ سے آدھار کارڈ اور دیگر شناختی و بوٹوں کی ملکیت کے کاغذات چھین لیے
۔ ذرائع بنے مزید بتایا کہ پاکستان کی سراغرساں ایجنسی آئی ایس آئی گجرات اسمبلی انتخابات کے دوران ، جہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ انتخابی مہم کے روح رواں ہوں گے، سمندری راستے سے دہشت گردوں کو بھیج کر دہشت گردانہ کارروائیاںکر اسکتی ہے۔
اس کے لیے وہ حال ہی میں ضبط کی گئیں چار ہندوستانی ماہی گیری کشتیوں کے عملہ سے چھینے گئے آدھار کارڈز اور دیگر شناختی اشیاءکاناجائز استعمال کر کے دہشت گردوں کو ہندوستانی آبی حدود میں داخل کراسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans isi may target gujarat ahead of assembly election 2017 sources in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply