اپنی آبی حدود سے کسی ہندوستانی آبدوزکو بھگانے کا پاکستانی دعویٰ بے بنیاد :ایڈمیرل لانبا

نئی دہلی: بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل سنیل لانبا نے ہندوستانی آبدوز کے پاکستان کے سمندری علاقے میں داخل ہونے سے متعلق پڑوسی ملک کے دعوی کو دو ٹوک مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ پوری طرح بے بنیاد ہے اور اپنی ضرورتوں کے پیش نظر ہندوستان اپنی آبدوزوں کو تعینات کرتا رہے گا۔
ایڈمیرل لانبا نے یوم بحریہ سے قبل منعقدہ سالانہ پریس کانفرنس میں پاکستان کے اس دعوی کے بارے میں پوچھے جان پر کہا ”پاکستانی بحریہ جس علاقے کے بارے میں دعوی کررہی ہے۔ وہاں ہندوستان کی کوئی آبدوز تعینات نہیں تھی۔
جہاں تک کسی بھی ملک کی آبدوز کو بھگانے کا سوال ہے تو یہ آسان کام نہیں ہے۔ پاکستانی بحریہ کا دعوی پوری طرح بے بنیاد ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ جہاں ضرورت ہوتی ہے، وہاں ہم اپنی آبدوز تعینات کرتے ہیں اور ضرورتوں کے مطابق آبدوزوں کی تعیناتی جاری رکھیں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans claim of sighting indian submarine in its waters totally bogus in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply