سابق پاکستانی قومی سلامتی مشیر محمود رانی نے ممبئی حملوں میں پاکستا ن کا ہاتھ ہونے کا اعتراف کیا

نئی دہلی: پاکستان کے کسی سابق فوجی جنرل نے پہلی بار ایک زبردست بیان دے کر یہ بات ثابت کر دی کہ پاکستان دہشت گردی کا حامی، اسے فروغ دینے اور اس کی نشوونما کرنے والا ملک ہے۔
پاکستان کے سابق قومی سلامتی مشیر(این ایس اے) محمود علی درانی نے دہلی میں ہونے والی 19ویں ایشیائی سیکورٹی کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے 26/11ممبئی حملوں میں پاکستان کے رول کا انکشاف کیا اور کہا کہ انہیں اس کا اعتراف کرتے ہوئے گھن محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان مقیم دہشت پسند گروہ نے جو ممبئی حملہ کیا وہ پاکستان سے سرحد پارکیا جانے والا بدتریندہشت گردانہ حملہ تھا جسے زبردست اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے انجام دیا تھا۔
انہوں نے اپنی تقریر میں حافظ سعید کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حافظ سعید بے فیض و بے مصرف شخص ہے اور پاکستان کو اس کے خلاف کارروائی کرنا چاہئے۔محمود درانی کا برملا اعترف پاکستان کو سخت پریشنایوں میں ڈال سکتا ہے کیونکہ وہ ابھی تک ہندوستان سے یہی کہتا رہا ہے کہو ہ اس بات کا ثبوت پیش کرے کہ ممبئی حملوں میں ،جو تین روز تک جاری رہے اور جس میں166افراد بشمول18سیکورٹی اہلکار ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے،پاکستان میں سرگرم دہشت گرد خاص طور پر لشکر طیبہ ملوث ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistans biggest terror admission ex nsa ma durrani admits role in 2611 mumbai attacks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply