بہادر علی کو لشکرطیبہ نے ہی کشمیر میں مظاہروں کے دوران حملہ کرنے بھیجا تھا: این آئی اے

نئی دہلی: جموں و کشمیر میں گذشتہ ماہ پکڑا گیا پاکستانی انتہاپسند بہادر علی عرف سیف اللہ لشکر طیبہ کا تربیت یافتہ رکن ہے، جسے وادی میں احتجاج و مظاہرے کے دوران سیکورٹی فورسیز کے جوانوں پر گرینیڈ سے حملہ کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا۔
این آئی اے کے ترجمان نے آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ بہادر علی پاکستان کے لاہور کا باشندہ ہے اور اسے 26 جولائی کو کشمیر کے ضلع ہنڈواڑہ سے پکڑا گیا تھا۔ اسے مقامی لوگوں کی اطلاع کی بنیاد پر پکڑا گیا تھا۔
اس سے پوچھ تاچھ کی بنیاد پر سیکورٹی فورس نے اگلے دن علاقے میں موجود اس کے ساتھیوں کو پکڑنے کی مہم چلائی جس کے دوران اس کے چار ساتھی مارے گئے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ بہادر علی سے پوچھ تاچھ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وادی میں احتجاج و مظاہرے میں لشکر کے کیڈر کا رول رہا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani terrorist bahadur ali trained by lashkar e taiba nia in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply