پٹھان کوٹ حملہ کی پاکستانی جانچ ٹیم خواجہ کے دربار میں حاضری اور تاج محل کی سیرکی متمنی

نئی دہلی: پنجاب کے پٹھان کوٹ شہر میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر دہشت گردانہ حملہ کی تحقیقات کے لیے ہندوستان آنے والی پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری اور آگرہ میں تاج محل دیکھنے کے لیے ان دونوں شہروں کا دورہ کرنا چاہتی ہے۔
اے بی پی نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیم نے حکومت ہند سے کہا ہے کہ وہ ان کی ویزہ میعاد میں توسیع کر دے تاکہ وہ اجمیر اور آگرہ جا سکیں۔لیکن حکومت ہند سیکورٹی کو ذہن میں رکھتے ہوئے ٹیم کی استدعاپر توجہ نہیں دینا چاہتی۔ پانچ رکنی پاکستانی ٹیم کی 2اپریل کو وطن واپسی متوقع ہے۔پاکستانی ٹیم نے حزب اختلاف کے زور شور سے کیے گئے احتجاج کے سایے میں فضائیہ کے اڈے اورسرحد سے متصل قریبی علاقوں کا دن بھر کا دورہ 29مارچ کو مکمل کر لیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani team probing pathankot terror attack wants to visit taj mahal and ajmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply