ستائیس سال سے ہندوستان میں مقیم پاکستانی کو ملک بدر کر دیا گیا

ممبئی: ہندوستان میں 27سال سے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ایک پاکستانی کو گذشتہ روز ملک بدر کر دیا گیا۔ سراج خان نام کا یہ پاکستانی یہاں کے انٹاپ ہل علاقہ میں مقیم تھا۔
وہ دس سال کی عمر میں ہندوستان آگیا تھا اور یہیں رہائش پذیر تھا۔ چند سال پہلے اس نے ایک ہندوستانی لڑکی سے شادی بھی کر لی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔رفیع احمد قدوائی مارگ تھانے کے سینیئر انسپکٹر بھاگوت بنسود کے مطابق چونکہ عدالت نے خان کے خلاف تمام مقدمات داخل دفتر کر دیے تھے اور نظر بندی کے حکم کی خلاف ورزی کا کیس حکومت نے واپس لے لیا تھااسےملک سے نکال دیا گیا۔
ایک پولس ٹیم خان کو پنجاب میں اٹاری سرحد پر لے گئی اور غیر ملکی علاقائی اندراج دفتر میںتمام قانونی تقاضے پورے اور کاغذی خانہ پری کر نے اور پاکستان سے ”نو آبجیکشن سرٹیفکٹ“ لینے کے بعد اسے پاکستان کو سونپ دیا گیا۔
پولس نے خان کو ملک بدر کرنے سے اس کی بیوی ساجدہ خان کو مطلع کر دیا ۔ساجدہ اس کے ساتھ باندرا ٹرمنس تک آئی اور وہاں سے پولس سراج خان کو امرتسر جانے والی ٹرین میں لے کر روانہ ہو گئی۔پولس کے ماطبق ساجدہ نے ریلوے اسٹیشن پر سراج خان کے ساتھ ایک سیلفی بھی لی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani national who stayed in india for 27 years deported in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply