کیرانہ سے لاپتہ پاکستانی لڑکا 16ماہ بعد بازیاب

شاملی: اترپردیش میں شاملی پولیس نے کیرانہ قصبہ سے 16 مہینہ پہلے لاپتہ ہوئے پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ وجے بھوشن نے آج یہاں بتایا کہ کیرانہ قصبہ میں رشتہ داری میں آیا پاکستانی شہری نوید گزشتہ برس جون میں لاپتہ ہو گیا تھا۔ نوید کے خلاف لک آوٹ سرکلر جاری کیا گیا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ تین مئی 2015 کو پاکستان کے جھنگ ضلع کا رہنے والا نوید اپنی والدہ رئیسہ اور بھائی ندیم کے ساتھ ایک مہینہ کے ویزہ پر کیرانہ کے محلہ پیپ لوتلا میں اپنے رشتہ داروں کے یہاں آیا تھا۔ 19 مئی کو نوید مشتبہ حالات میں یہاں سے غائب ہو گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ نوید کی نانی نے 29 مئی کو کیرانہ کوتوالی میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔
پولیس کی پوچھ گچھ میں ماں رئیسہ نے نوید کو ذہنی خلل کا شکار بتایا تھا مگر کنبہ اس کا کوئی پختہ ثبوت نہیں دے سکا تھا۔ پاکستانی نوجوان کے غائب ہونے کے بعد ملک کی سیکورٹی ایجنسیاں بھی حرکت میں آ گئی تھیں۔ پاکستان سے آئے کنبہ کے ویزا کی مدت تین جون کو ختم ہو رہی تھی، مگر میڈیکل کی بنیاد پر تین بار سات سات دن رکنے کی اجازت ملنے کے بعد 24 جون کو کنبہ بغیر نوید کے ہی پاکستان چلا گیا تھا۔
پاکستانی نوجوان کا کوئی سراغ نہیں ملنے پر اس کے خلاف کیرانہ کوتوالی میں غیر ملکی ایکٹ کے تحت معاملہ بھی درج کرایا گیا تھا۔ ملک کی اہم سیکورٹی ایجنسیاں، ایل آئی یو اور پولیس پاکستانی نوجوان کی تلاش میں مصروف تھیں۔ آخر کار آج اسے گرفتار کر لیا گیا۔ جلد ہی میڈیا کو تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistani citizen missing from kairana arrested in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply