پاکستان کو سجوان فوجی کیمپ پر حملہ کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیر دفاع سیتا رمن

نئی دہلی:جموں میں واقع سنجو وان فوجی کیمپ پر حملہ کے لیے ،جس میں 5فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گئے، پاکستان کو براہ راست مورد الزام ٹہراتے ہوئے ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وحشیانہ حرکت اور لائن آف کنٹرول پر آئے روز جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اس فائرنگ کی آڑ میں دہشت گردوں کو ہندوستانیعلاقہ میں داخل کرنے کی کوششوںکا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
وزیر دفاع نرملا سیتارمن نے جموں میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ انٹیلی جنس اداروں کو ایسے ثبوت ہاتھ لگے ہیں جو اس امر کی شہادت دیتے ہیں کہ یہ حملہ سرحد پار سے کرایا گیا ہے اور اس بات کے بھی ثبوت ہیں کہ اس حملہ میں انہیںکچھ مقامی سہولت کاروں کی بھی مدد حاصل تھی۔
محترمہ سیتا رمن کا یہ بیان، جو پاکستان کی جانب سے اس حملہ کی تردید کیے جانے کے ایک روز بعد آیا ہے ،اس حملہ کا جواب دینے کے لیےہندوستان کے حق کا اعادہ ہے۔ اس حملہ پر فوج کا کہنا ہے کہ یہ جیش محمد نے کیا تھا۔ اگرچہ سیتا رمن نے جیش محمد کا نام نہیں لیا لیکن ان کا اشارہ آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج کی جانب تھا۔انہوں نے اس ضمن میں فوج کے افسران بالا اور ریاست کی وزیر اعلیٰ مفتی محبوبہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan will have to pay for jk misadventure nirmala sitharaman in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply