کلبھوشن کو پھانسی کی سزا سنانے کے پاکستان کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے : ہندوستان

نئی دہلی : ہندوستان نے کہا ہے کہ اس کے شہری کلبھوشن کو پھانسی کی سزا سنانے کا سنگین خمیازہ بھگتنا ہوگا۔لوک سبھا میں وزیر خارجہ سشما سوراج نے از خود بیان دیتے ہوئے پاکستان کو نہایت سخت لہجہ میں خبر دار کیاکہ کلبھوشن کو سزائے موت کے فیصلہ کا دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر منفی اثر پڑے گا اور مسٹر جادھو کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے وہ کیا جائے گا۔ سشما نے کہا کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی ہوتی ہے تو یہ منصوبہ بند قتل ہوگا۔
ہندوستانی شہری کو ایران سے اغوا کر کے پھنسایا گیا ہے اور اس سے رابطہ بھی نہیں کرنے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر جادھو کو موت کی سزا سنانے کے تین گھنٹے کے اندر اندر حکومت ہند متحرک ہو گئی اور یہ معاملہ پاکستان سے اعلیٰ سطح پر اٹھایا گیا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو نہایت سخت پیغام دیا اور کہا کہ ہندوستان کلبھوشن کی محفوظ رہائی یقینی بنانے میں کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیے رکھے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اگر مسٹر جادھو کو پھانسی ہوتی ہے تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے اور دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات پر منفی اثر پڑے گا۔
انہوں نے ایوان کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ مسٹر جادھو کو بچانے کے لئے جو کچھ بھی کرنا پڑے گا، وہ کیا جائے گا۔ وہ نہ صرف اپنے والدین کا بیٹا ہے بلکہ ملک کا بھی بیٹا ہے اور حکومت ان کی رہائی کے تمام کوشش کرے گی۔اس سے قبل سیکرٹری خارجہ ایس۔جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط خارجہ دفتر میں طلب کیا اور حکومت پاکستان کے نام ایک مکتوب دیا جس میں شدید ردعمل اور سخت احتجاج کا اظہار کیا گیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: pakistan will face dire consequences says sushma swaraj in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply