پاکستان نے ہندوستان کی پانچ ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا

پوربندر:پاکستان کے سمندری حفاظتی دستوں نے آج ایک بار پھر گجرات کے جکھو ساحل سے دور بحیرہ عرب میں پاکستان ہندوستان بین الاقوامی آبی حدود کے قریب سے پانچ ہندوستانی کشتیاں اور ان پر سوار تقریباً 30 ماہی گیروں کو پکڑ لیا۔ قومی ماہی گیر فورم کے سیکرٹری منیش لوڈھاری نے کہا کہ بتایا جا رہا ہے کہ تمام پانچ کشتیاں پوربندر ساحل سے سمندر میں گئی تھیں۔ اس دوران غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق پکڑی گئی کشتیوں کو کراچی لے کر جاتے وقت ان میں سے ایک کے انجن میں اچانک دھماکہ ہوا تاہم اس پر سوار تقریباً نصف درجن ماہی گیروں کو بچا لیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی میرین سیکورٹی ایجنسی نے گزشتہ 26 اور 27 اپریل کو بھی پانچ ہندوستانی کشتیاں اور 30 ماہی گیروں کو پکڑا تھا۔ گزشتہ تقریباً دو ماہ میں اس نے 45 کشتیاں اور 200 سے زیادہ ماہی گیروں کو پکڑا ہے۔ گزشتہ نو اپریل کو پاکستانی میرین نے پکڑی گئی چھ کشتیاں اور تقریباً 40 ماہی گیروں کو اس وقت چھوڑ دیا تھا جب اس کی ایک اسپیڈ بوٹ ڈوب گئی تھی اور ہندوستانی ماہی گیروں نے اس پر سوار پاکستانی حکام کو ڈوبنے سے بچایا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan reportedly captures 5 indian boats off gujarat coast in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply