پٹھان کوٹ پہنچنے والی پاکستانی تحقیقاتی ٹیم میں آئی ایس آئی کا بھی ایک افسر شامل

نئی دہلی:پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے ایک اڈےپر 2جنوری کو کیے گئے دہشت گردانہ حملہ کی تفتیش کرنے کے لیے پاکستان سے آنے والی ایک مشترکہ تحقیقات ٹیم میں اس کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک افسر تنویر احمد بھی شامل ہیں۔
یہ وہی آئی ایس آئی ہے جس پر ہندوستان میں دہشت گردی کو بڑاھاوا دینے کا الزام لگتا رہا ہے۔ٹیم میں آئی ایس آئی کے افسر کی شمولیت کے خلاف سیاسی حلقوں میں مخالفت بڑھتی جا رہی ہے ۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنوں نے تو پٹھان کوٹ میں اس افسر کی شمولیت کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سڑکوں کی ناکہ بندی کر دی۔ دریںاثنا پاکستانی ٹیم ہندوستانی افسروں کے ہمراہ پٹھان کوٹ پہنچ گئی ۔
پنجاب کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولس (محکمہ انسداد دہشت گردی)محمد طاہر رائے کی قیادت میں یہ پانچ رکنی پاکستانی وفد منگل کی صبح امرتسر کے سری گورو رام داس انٹرنیشنل ایر پورٹ پر اترا اور وہاں سے سیدھے پٹھان کوٹ روانہ ہو گیا۔اس پاکستانی وفد میں تنویر احمد کے علاوہ لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو محمد عظیم ارشد، ملٹری انٹیلی جنس لیفٹننٹ کرنل عرفان مرزا اور گوجراں والا کے محکمہ انسداد دہشت گردی تفتیشی افسر شاہد تنویر شامل ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan probe team reaches pathankot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply