کشمیر میں پیلیٹ گن کا استعمال خطرناک ہے، اس کا متبادل تلاش کیا جائے گا: وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

نئی دہلی:وزیر داخلہ راج ناتھ نے جموں کشمیر میں دہشت گردی پھیلاکر ماحول بگاڑنے کے لئے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے جمعرات کو لوک سبھا کو مطلع کیا کہ وہاں کے موجودہ حالات میں سدھار ہورہا ہے ۔
جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر لوک سبھا میں کل ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہوں نے ریاست کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بات کی ہے اور انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صورتحال تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔ کئی جگہ رات کا کرفیو ہٹا دیا گیا ہے انٹر نیٹ کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ وہ خود وہاں جاکر صورتحال کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔
اس کے لئے انہوں نے محترمہ مفتی سے بات اور ان سے کہا ہے وہ خود آکر کشمیر کے لوگوں سے مل کر بات سننا چاہتے ہیں لیکنوزیر اعلی نے انہیں بتایا کہ ریاست کے حالات ٹھیک ہورہے ہیں اور وہ خود ان سے ملنے کے لئے دہلی آرہی ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ جموں کشمیر کے موجودہ حالات پر ایوان میں بدھ کے روز ایوان میں ہوئی بحث میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے 28 ممبران نے حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران کچھ ممبران نے تشدد کے دوران سلامتی دستوں کی جانب سے وہاں پیلیٹ گن کا استعمال کرنے کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیلیٹ گن کا استعمال بھیڑ کو روکنے کے لئے پہلے بھی ہوا ہے۔سب سے پہلے 2010 میں اس کا استعمال ہوا تھا اور اس وقت اس کی وجہ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 100 لوگوں کی آنکھوں میں چوٹ آئی تھی جبکہ پانچ افراد کی آنکھوں کی روشنی پوری طرح سے ختم ہو گئی تھی۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پیلیٹ گن کا استعمال خطرناک ہے اور ہمیں اس کا متبال تلاش کرنا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan played key role in fomenting trouble in kashmir rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply