ہندوستانی خفیہ ایجنسی نے پاکستانی فوج کی ہند کے خلاف نئی سازش بے نقاب کی

نئی دہلی: ہندوستانی خفیہ ایجنسی نے پاکستان کا ایک ایسا منصوبہ ڈی کوڈ کیا ہے جس سے پاکستان کی ہندوستان کے خلاف رچی گئی ایک نئی سازش بے نقاب ہو گئی۔

خفیہ ذرائع کے مطابق پاکستان ہندوستانی علاقوں میں در اندازی کی ایک نئی اسکیم بنا رہا ہے۔ایجنسیوں نے یہ بات نوٹ کی کہ پاکستان بین الاقوامی سرحد کے قریب عام لوگوں کی نقل و حرکت میں کمی لا نے میں لگا ہے۔اور اس علاقہ سے کسی عام آدمی کو گذرنے نہیں دے رہا نیز پاکستانی فوج کا ایک پید ڈویژن بھی سرحد کے قریب تعینات دیکھا گیا ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستانی چوکی پر چھپ کر گولی مارنے والے فوجی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ بی ایس ایف کے اہلکاروںکو نشانہ بنایا جا سکے۔

ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ منگل کے روز بی ایس ایف اہلکار کو ہلاک کرنا پاکستانی فوج کی پہلے سے ہی تیار کی گئی اسکیم کا جزو تھا۔بی ایس ایف کےایک افسر کے مطابق بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹبل عہدے کے ایک اہلکار کو ،جو اپنے سرحدی علاقہ میں اگ جانے والے سرکنڈے صاف کر رہا تھا،اچوک نشانہ باز کی گولی کا شکار بنایا گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan new offensive plan of infiltration decoded by indian intelligence in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment