وزیر اعظم نریندرمودی کو بم سے اڑانے پر منھ مانگی رقم دینے کی نیٹ کال کی جانچ شروع

ستنا:مدھیہ پردیش پولیس نے وزیراعظم نریندر مودی کو بم سے اڑانے کی سازش والی اس نیٹ کال کی جانچ شروع کردی ہے جو ستنا کے ایک نوجوان کو کی گئی تھی۔ ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رامیشور یادو نے بتایا کہ 20مئی کو کشل سونی کے موبائل نمبر 9685169150پر کسی نامعلوم شخص نے آج ڈیجیٹل والے نمبر79651219 سے کال کرکے ملک کے وزیراعظم کو ممبئی میں ہونے والی ایک ریلی میں بم سے اڑانے کے عوض 50کروڑ روپے کی پیش کش کی تھی۔
سازش کرنے والے نامعلوم شخص نے خود کو پاکستان کا رہائشی اوردوبئی میں رہنے والے داؤد کا گرگا بتایا تھا۔ اور یہ بھی کہا تھا کہ اس کام کو انجام دینے کے لیے اسے جتنی رقم کی ضرورت ہو گی دی جائے گی۔ دو دن پہلے ضلع کے رام نگر تھانہ علاقے کے ایک شخص کشل سونی کے موبائل فون پر کی گئی اس کال کو پولیس نے سنجیدگی سے لیا ہے۔ سبھی سکیورٹی ایجنسیوں کو 8ڈیجٹ والے نیٹ کال کی اطلاع دے دی گئی ہے اور جانچ میں پوری سنجیدگی برتی جارہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan mystery caller offers rs 50 crore to man for killing pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply