پاکستانی فوج کی بربریت،2 ہندوستانی فوجیوں کی لاشیں مسخ کر دیں،فوج نے انتقام لینے کا فیصلہ کیا

نئی دہلی:فوج نے آج کہا کہ پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ کے کرشنا وادی سیکٹر میں دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کو مسخ کردیا ہے اور اس نفرت انگیز کارروائی کا معقول جواب دیا جائے گا۔ فوج کی شمالی کمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان کی فوج نے ایسی کارروائی کی ہے جو کسی بھی ملک کی فوج کی جانب سے کیا جانا مناسب نہیں ہے۔ پاکستانی فوج نے گشت کر نے والے دو ہندوستانی جوانوں کی لاشوں کے ٹکڑے کردیئے۔فوج نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کی اس نفرت انگیز کارروائی کا معقول جواب دیا جائے گا۔
فوج نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بغیر اشتعال کے کارروائی کرتے ہوئے کرشنا وادی سیکٹر میں کنٹرول لائن پر دو فارورڈ چوکیوں کو نشانہ بنا کر راکٹ داغے اور مارٹر گولے داغے ۔ فوج نے کہا کہ مارٹر اور راکٹ سے گولے داغنے کے ساتھ دونوں چوکیوں کے درمیان گشت کر نے والے جوانوں کو پاکستان کی بارڈر ایکشن ٹیم نے نشانہ بنایا۔ دونوں جوانوں کی لاشوں کو مسخ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان کی فائرنگ میں فوج کے نائب صوبیدار پرم جیت سنگھ، بی ایس ایف کے ہیڈ کانسٹیبل پریم ساگرشہید ہوگئے ہیں ، جبکہ ایک جوان راجندر سنگھ زخمی ہو گیا ہے۔

Title: pakistan mutilates bodies of two indian jawans army vows retaliation | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply