پاکستان کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایر بیس کے معائنہ کی اجازت دینے سے انکار

نئی دہلی: وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشترکہ تفتیشی ٹیم کو پورے پٹھان کوٹ فضائیہ اڈے کو دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے انہیں خاص طور پر فضائیہ کے اڈے میں کہیں بھی جانے کی خاص طور پر اجازت نہیں دی۔
قومی تفتیشی ادارہ (این آئی اے) تفتیش کر رہا ہے ۔ اور مشترکہ تفتیشی ٹیم کو صرف اس مقام تک جانے کی اجازت دی گئی ہے جہاں واردات ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے علاقہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے۔ پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ، جواتوار کو آئی ہے،2جنوری کو پاکستان کے دہشت گرد گروپ جیش محمد کے حملے کی تفتیش کے سلسلہ میںمنگل کے روز پٹھان کوٹ جائے گی۔
واضح رہے کہ اس حملہ میں سیکورٹی فورسز کے سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ ہندوستانی فضائیہ کے اڈے کو این آئی اے نے گھیر لیا ہے تاکہ حساس اور اہم علاقے کسی کو نظر نہ آئیں۔ این آئی اے کی ٹیم کچھ وہ علاقے پاکستانی ٹیم کو دکھائے گی جہاں جیش محمد کے دہشت گردوں کی سیکورٹی فورسوں کے ساتھ80گھنٹے طویل جنگ ہوئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan jit denied permission to go near pathankot air base in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply