پاکستان ہندوستان کو تقسیم کرنے کی سازش رچ رہا ہے:وینکیا نائیڈو

نئی دہلی: اطلاعات و نشریات کے مرکز ی وزیر ونکیا نائیڈو نے پاکستان پر ہندستان کے خلاف درپردہ جنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کو سرحد کے اس طرف سے سرکاری اور غیرسرکاری عناصر گمراہ کررہے ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے ایک بلاگ میں کہاکہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت نے ریاست کے حساس سرحدی علاقوں میں انسانیت کے ذریعہ اور لوگوں کا دل جیت کر حالات معمول پر لانے کا تہیہ کررکھا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشت گردوں کو تربیت اور ہندوستان میں دراندازی کے لئے ڈھال فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ تشدد کے ذریعہ افراتفری پھیلا سکیں۔ پرتشدد احتجاجوں کو کنٹرول کرنے کے لئے فوج کا استعمال کرنے پر مرکزی وزیر نے کہاکہ حکومت ہجوم کو قابو میں کرنے کے لئے چھروں کی بندوق کے استعمال کرنے کا جائزہ لینے کے لئے پہلے ہی ایک کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔
یہ کمیٹی غالباََ دو مہینوں میں اپنی رپورٹ سونپ دے گی۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan is trying to break india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply