ہند۔پاک بغیر کسی پیشگی شرائط کے مذاکرات پھر شروع کرنے چاہئیں: عبدالباسط

نئی دہلی: ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہندوستان ا ور پاکستان بغیر کسی پیشگی شرط کے مذاکرات پھر شروع کریں۔ انہوں نے ان خیالات کااظہار ایک کالم میں کیا جو انہوں نے ہندوستان میں پاکستانی ہائی کمشنر کی حیثیت سے اپنی تعیناتی کی مدت ختم ہونے پر ٹائمز آف انڈیا کیلئے لکھا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مستقل امن کے قیام کیلئے کنٹرو ل لائن پر امن وامان برقرار رکھنا اور سیاچن اور سرکریک جیسے تنازعات کا تصفیہ انتہائی ضروری ہے۔
عبدالباسط نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے مسئلے سے غافل نہیں ہے اور ضرب عضب اور ردالفساد جیسے آپریشنز انسداد دہشتگردی کی مہم کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے اس کے عزم کی مثالیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا خوش اسلوبی سے حل تلاش کرنا ناگزیر ہے جو کشمیریوں کیلئے بھی قابل قبول ہو۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں دلچسپی نہیں رکھتا تاہم وہ ہر طرح کے حالات میں اپنی دفاعی صلاحیت کی ساکھ کو برقرار رکھے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan india must return to the negotiating table basit in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply