ہندوستان کاسرجیکل آپریشن کادعویٰ پوری طرح غلط ہے : پاکستان ہائی کمیشن

نئی دہلی:(یو این آئی)پاکستان نے ہندوستان کے اس دعوی کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے لئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کئے جانے والے مقامات کو تباہ کرنے کے لئے کسی طرح کا سرجیکل آپریشن نہیں کیا ہے۔
پاکستان ہائی کمیشن نے آج یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ ”ہندوستان نے کسی طرح کا سرجیکل آپریشن نہیں کیا ہے“۔ علاوہ ازیں،ہندوستان نے سرحد پار سے فائرنگ کی ہے اور ایسا پہلے بھی ہوا ہے۔ پاکستان نے بھی جوابی کاروائی کی ہے۔
ہائی کمیشن نے کہا کہ ہندوستان کا یہ دعوی کہ اس نے پاکستان کے علاقے میں واقع دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لئے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کئے جانے والے مقامات کو نشانہ بناکر سرجیکل آپریشن کیا ہے۔ پوری طرح غلط ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan high commissioner in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply