جاسوسی کرنے پرپاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کوہندوستان چھوڑنے کا حکم

نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر کو جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے جانے کے بعد ہندوستان نے اسے ناپسندیدہ شخص قرار دے کر 48گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کے لئے کہا ہے۔
دہلی پولیس نے کل یہاں چڑیا گھر کے پاس چھاپہ مار کر پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات افسر محمود اختر کو ددیگر ہندوستانی شہریوں مولانا رمضان اور سبھاش جانگڑ کے ساتھ پکڑا اور ان کے پاس سے سرحد اور کنٹرول لائن پر فوج او ر بی ایس ایف کی تعیناتی سے متعلق حساس دستاویزات اور نقشے برآمد کئے ۔
خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے آج یہاں ساوتھ بلاک میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کیا اور محمود کو پولیس کے ذریعہ گرفتار کئے جانے کی جانکاری دی اور اس معاملے میں برآمد ثبوت انہیں دکھائے۔
اس کے بعد ڈاکٹر جے شنکر نے محمود اختر کو ناپسندیدہ شخص قرار د ینے کے فیصلے سے مطلع کر کے اسے 48گھنٹے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم سنایا۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریبا دس منٹ چلی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan high commission staffer told to leave india for spying in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply