پاکستانی ہائی کمیشن آئی ایس آئی اڈہ بنا ہوا ہے:بی جے پی

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پاکستان پر ملک میں پراکسی جنگ چھیڑنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن اب آئی ایس آئی کا اڈہ بن کر رہ گیا ہے۔
بی جے پی کے ترجمان سری کانت شرما نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن تمام قوانین اور ضابطوں کو توڑ رہا ہے۔ پاکستان ہندستان کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مختص کیے گئے مقام سے ہندوستان کے حوالے سے ہر قسم کی معلومات اپنے ملک کو بہم پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان کے سفارتکار کا جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا جانا اس کی تازہ مثال ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan high commission has become an isi den bjp in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply