غلام نبی آزاد نے کلبھوشن کی وادہ و بیوی سے بدسلوکی کو 130کروڑ ہندوستانیوں کی توہین بتایا

نئی دہلی:کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے پاکستان میں کلبھوشن جادھو کی والدہ اور اہلیہ کے ساتھ بدسلوکی پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ یہ 130کروڑ ہندوستانیوں کی توہین ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اگر بات ملک کی عزت و وقار کی ہو اور کوئی دوسرا ملک ہماری ماں اور بہنوں کے ساتھ خراب برتاؤ کرے تو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے قائد نے مزید کہا کہ جادھو کی سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہئے اور پاکستان کو اس کی ذمہ داری لینا چاہئے کیونکہ وہ اس کی حراست میں ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan has insulted 130 crore indians ghulam nabi azad on jadhav in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply