دہشت گردوں کو کشمیر میں داخل کرنے کی پاکستانی کوششوں میں اضافہ :وزیر دفاع

نئی دہلی:وزیر دفاع ارون جیٹلی نے آج لوک سبھا میں کہا کہ کنٹرول لائن کے پار سے پاکستان کی جانب سے دراندازی کی کوششوں کے معاملے میں اس سال تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ مسٹر جیٹلی نے یقین دہانی بھی کرائی کہ ملک کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے سوال کے دوران ایک ضمنی سوال کے جواب میں بتایا کہ 2016 میں جہاں پورے سال کے دوران فوج نے دراندازی کی 228 کوششوں کو ناکام کیا تھا وہیں سرحدی سیکورٹی فورس نے ایسے 221 معاملات کو ناکام کیا تھا۔ اس سال اب تک صرف سات ماہ میں ہی دراندازی 285 کوششیں ہو چکی ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے کہا “کنٹرول لائن پر اس سال دراندازی میں اضافے کی کوشش کی گئی ہے۔ لیکن، یہ بھی سچ ہے کہ اس کی وجہ سے دشمنوں کو جان کا نقصان بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔
“انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال دراندازی روکنے کی کارروائی کے دوران آٹھ ہندوستانی فوجی بھی شہید ہوئے تھے۔ مسٹر جیٹلی نے کہا کہ سرحد کی حفاظت ایک مسلسل عمل ہے۔ انہوں نے کہا “سرحد پر باڑھ لگانے اور دراندازی روکنے کے لئے ضروری انتظامات کیےگئے ہیں۔ پوری سرحد اور کنٹرول لائن پر فوج کا اثراور دبدبہ ہے۔ “حساس رپورٹس کی تفصیلات کااشتراک کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرحد پر ریڈار، سینسر، تھرمل امیج کا نظام موجود ہے۔ سرحد کی حفاظت کو سیاست کا موضوع نہیں بنانے کی سفارش کرتے ہوئے انہوں نے کہا “کوئی بھی حکومت رہے، سرحد پر بہتر نظام کے قیام کی کوششیں جاری رہتی ہیں۔ اسی وجہ سے فوج کو دراندازی روکنے میں زیادہ کامیابی مل رہی ہے۔ ” ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مشکل حالات والے مقامات پر تعینات فوجیوں کو تنخواہ کے علاوہ خصوصی الاؤنس بھی دیئے جاتے ہیں، حالانکہ ایسی جگہوں پر کام کرنے والے فوجیوں کو جتنی بھی سہولت دی جائے وہ کم ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan has increased attempts to push terrorists into jk says defence minister arun jaitley in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply