پاکستان جاسوسی کیس میں سماج وادی پارٹی لیڈر منور سلیم کا ایک ساتھی گرفتار

نئی دہلی:دہلی پولس کی کرائم برانچ نے پاکستانی ہائی کمیشن سے متعلق جاسوسی کیس میں مزید ایک شخص کو حراست میں لیا ہے، جسے سماج وادی پارٹی کے لیڈر منور سلیم کا قریبی بتایا جارہا ہے۔
پولس کے مطابق ملزم کی شناخت 35 سالہ محمد فرحت کے طور پر کی گئی ہے۔ فرحت کو کل دیر رات حراست میں لیا گیا۔ پوچھ تاچھ کے دوران پتہ چلا ہے کہ فرحت سماج وادی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن منور سلیم کا قریبی ساتھی ہے۔
فرحت کو حراست میں لینے سے قبل پولس نے اس جاسوسی کیس میں بدھ کے روز پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک افسر محمود اختر کو دو دیگر افراد مولانارمضان اور سبھاش جانگیر کے ساتھ اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑا تھا جب وہ ہندوستان کی سیکورٹی سے متعلق کچھ خفیہ دستاویزات لے رہا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan espionage racket delhi police arrest aide of sp leader in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply