ہند بدرپاکستانی سفارت کار کو دستاویزات فراہم کرنے والا تیسرا جاسوس بھی گرفتار

نئی دہلی:ہندوستان کی خفیہ دفاعی دستاویزات کی جاسوسی کرکے انہیں پاکستان کو سونپتے ہوئے گرفتار کیے گئے دو ہندوستانی شہریوں کی مدد کرنے والے راجستھان کے ہی ایک اور نوجوان کو جمعرات کی شام میں ایک ٹرین میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گرفتار نوجوان کا نام شعیب ہے اور وہ جودھپور میں کھانڈا فلسا واقع جٹیوں کے محلہ کا رہنے والا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ دہلی میں مشتبہ افراد کے گرفتار ہونے کے بعد یہ نوجوان پولیس کو جل دے کر جودھپور فرارہو گیا تھا۔
پولیس نے اسے ناگور ضلع کے میڑتا اسٹیشن پر ٹرین میں پکڑ لیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan espionage case third spy detained in rajasthan in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply