پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان ہمارے اندرونی معاملارت میں مداخلت ہے: ہندوستان

نئی دہلی: ہندوستان نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات سفارتی آداب اور قواعد و ضوابط کے خلاف ہیں نیز یہ ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہیں۔ جمعہ کووزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ انہوں نے میڈیا میں ہندوستانی ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنر کا بیان دیکھا ۔اوریہ بیان سفارتی اصولوں و ضابطوں کے منافی اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت سمجھے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ جمعرات کو عبدالباسط نے پاکستان کے قومی دن کے موقع پر ہائی کمیشن میں پرچم لہرانے کے بعد پاکستان کے اس موقف کا ایک بار پھراعادہ کیا تھاکہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جانا چاہئے کہ پائیدار امن دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور بامعنی بات چیت کے ذریعے ہی تمام مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے اور وہ ہندستان کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔ مسٹر عبد الباسط نے کشمیری علیحدگی پسندوں کی مبینہ جدوجہد آ زادی کی بھی حمایت کی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan envoys remarks interference in our internal affairs india in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply