کل بھوشن کی سزائے موت پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کی وزارت خارجہ میں طلبی

نئی دہلی: وزارت خارجہ کے مطابق کل بھوشن جاڈھو کو سزائے موت سنائے جانے کے معاملہ پر خارجہ سکریٹری نے پاکستانی ہائی کمشنر متعین ہندوستان کو وزارت خارجہ میں طلب کیا اور دو ٹوک لہجہ میں کہہ دیا کہ جاڈھو کے معاملہ میں قانون و انصاف کی بنیادی اقدار کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ کل بھوشن کو شاید ایران سے اغوا کیا گیا تھا ۔
اور اگر جاڈھو کوپھانسی دی گئی تھی تو اس سے یہی مطلب اخذ کیا جائے گا کہ یہ پہلے سے سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ وزارت نے یہ بھی کہاکہ پاکستانی حکام نے ہندوستانی قونصلر کی جاڈھو تک رسائی بھی نہیںہونے دی۔ واضح رہے کہ جادھو کو مبینہ طور پر گذشتہ سال 3مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔اور فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ جاڈھو نے ایک مجسٹریٹ کے روبرو اس کا اعتراف کیا کہ اسے آر اے ڈبلیو(را) نے پاکستان میں جاسوسی کی ذمہ دای سونپی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan envoy summoned over kulbushan jadhavs sentencing in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply