پاکستان نے مسعود اظہر معاملہ پر چین کے موقف کو درست قرار دیا

نئی دہلی:پاکستان کے سفیر متعین ہندوستان عبدالباسط نے الزام لگایا ہے کہ ہندوستان نے خارجہ سکریٹری سطح کے مذکرات معطل کر دیےہیں ۔ باسط کا یہ بیان پٹھان کوٹ حملوں کی تحقیقات کے لیے پاکستان کے تحقیقاتی وفد کے دورہ ہند کے حوالے سے پیدا تنازعہ کے درمیان آیا ہے۔
ہندوستانی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے وفد کے پٹھان کوٹ حملوں کے سلسلہ میں پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر باسط نے کہا کہ پاکستان مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ خیر سگالی نہیں تھا۔ یہ کہہ کر انہوں نے یہ اشارہ دیا ہے کہ این آئی اے کی جو ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی اسے حکومت پاکستان کیشاید منظوری حاصل نہ ہو سکے۔
عبدالباسط نے یہ بھی الزام لگایا کہ پٹھانکوٹ حملہ کی تحقیقات کے لیے ہند کے دورہ پر آنے والی پاکستانی ٹیم نے کہا ہے کہ ہندوستانی افسران نے اس کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا۔ یہی نہیں عبد الباسط نے مسعود اظہر کے معاملہ پر چین کے موقف کی بھی حمایت کی اور اسے ہر لحاظ سے درست قرار دیا۔یاد رہے کہ ایک روز قبل چین جیش محمد کے سرباہ مسعود اظہر پر پابندی لگانے کے لیے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی تحریک کو ویٹو کر دیا تھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan envoy accuses india of suspending dialogue in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply