اڑی حملہ معاملہ پر پاکستانی ہائی کمشنر باسط کی ہندوستانی وزارت خارجہ میں طلبی

نئی دہلی:کشمیر کے اڑی میں ایک فوجی اڈے پر ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملے سے دو ہمسایہ ملکوں کر درمیان کشیدگی کے سائے میں ہندوستان نے سخت پیغام بھیجنے کے لئے پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نے پاکستان کے ہائی کمشنر عبد الباسط کو وزارت خارجہ میں طلب کیا۔
یہ طلبی ایک ایسے وقت میں ہوئی جب حکومت ہند 18 ستمبر کے اس واقعے کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے سخت دباو میں ہے جس میں دہشت گردوں نے کشمیر کے اڑی میں ایک فوجی اڈے پر فدائی حملہ کر کے 18 فوجی جوانوں کو شہید کر دیا تھا۔
جے شنکر نے پاکستانی ہائی کمشنر سے کہا کہ ہندوستان کو ہلاک دہشت گردوں کے پاس سے جی پی ایس ، پاکستانی ساخت کے گرینیڈ،مواصلاتی اشیا،ڈبہ بند خوراک، درائیں اور اور کپڑے ملے ہیں۔

Title: pakistan envoy abdul basit summoned | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply