ہندوستان نے پاکستان کو دوسروں کی زمین کابھوکا اور دہشت گردی کی آبیاری کرنے والا ملک بتایا

اقوام متحدہ:ہندوستان نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو دوسروں کی زمین ہتھیانا چاہتا ہے اور دہشت گردی کو سرکاری پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل بین الاقوامی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔
اقوام متحدہ میں ہندستان کے مستقل نمائندے سید اکبرالدین نے کل انسانی حقوق پر ایک پروگرام میں کہا کہ پاکستان وہی ملک ہے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے اپنے طویل ریکارڈ کی وجہ سے انسانی حقوق کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔انہوں نے کہا کہپاکستان ایک ایسا ملک ہے کہ جو دہشت گردوں کی مد ح سرائی کرتا ہے اور اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے۔
مسٹر اکبر الدین نے پاکستان کی طرف سے وادی کشمیر میں حزب مجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے مارے جانے کا مسئلہ اٹھائے جانے پر یہ سخت تبصرہ کیا ہے۔ پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے برہان کو ”کشمیری رہنما اور ہیرو“ اس کی موت کو ’ماورائے عدالت ‘ ہلاکت بتایاتھا۔ہندستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کی مفاد پرستانہ کوششوں کو اقوام متحدہ میں یا کسی دوسرے پلیٹ فارم پر کوئی حمایت نہیں ملے گی۔
ہندستان کو متنوع ، کثرت پسند اور روادار معاشرہ بتاتے ہوئے مسٹر اکبر الدین نے کہا کہ قانون، جمہوریت اور انسانی حقوق کے تئیں ملک کا عزم اس کے بنیادی اصول ہیں انہوں نے کہا ہندوستان بات چیت اور تعاون کے ذریعے تمام انسانی حقوق کو فروغ اور ان کی حفاظت کے تعلق سے مصروف عمل ہے۔واضح رہے کہ برہان وانی کی موت کے بعد سے ہی ہندستان اور پاکستان کے درمیان لفظی جنگ چل رہی ہے۔
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے وانی کی موت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے بھی اس کی مذمت کی۔ جواب میں ہندستان نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan covets others territory says indian envoy in uno in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply