پاکستان کے دہشت گردوں سے افغانستان اور ہندوستان کو زبردست خطرہ لاحق:افغان قومی سلامتی مشیر

نئی دہلی: افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں سرگرم دہشت گرد گروپ خطہ میں افغانستان سمیت تمام ممالک کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔تاہم انہوںنے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے تئیں عالمی برادری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کا رویہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے لئے مددگار نہیں ہے۔ افغانستان کے قومی سلامتی کے مشیر محمد حنیف اتمر نے یہاں ایشیائی سیکورٹی کانفرنس میں کہا کہ ریاست کی جانب سے پشت پناہی والی دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ کوشش ہونی چاہئے۔
انہوں نے پاکستان پر بالواسطہ طور پر نشانہ لگاتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اچھی اور بری دہشت گردی جیسے فرق کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ اس فرق سے دہشت گردی کو فروغ دینے والی ان تنظیموں کو مدد ملے گی جو خود کو اس کا شکار بتا کر بچ نکلتی ہیں۔ مسٹر اتمر نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کو غیراخلاقی اور غیرضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں مسلم ممالک کے زیادہ لوگوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کی وجہ سے اپنی جان گنوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں فطری اتحادی ہیں۔ مسٹر اتمر نے کہا کہ پاکستان سے متصل ہندستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کا سب سے زیادہ زور ہے لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے باوجود اس میں اضافہ ہی ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 14 ماہ کے دوران افغانستان میں 10 ہزار سے زیادہ لوگ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں اور اس طرح روزانہ اوسطاً 28 افراد کی دہشت گردی کی وجہ سے موت ہوتی ہے۔ مسٹر اتمر نے دہشت گردی سے نمٹنے کو موجودہ وقت کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک مضبوط حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے، جس میں دنیا، عالم اسلام، علاقائی اور قومی چار سطحوں پر کارروائی کی تجویز ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حکمت عملی کے لئے طویل وقت کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pakistan based terrorists threat to region afghan nsa in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply