پاکستان جانے کے27سال بعد تاروں کی باڑ پار کر کے ہندوستان واپس آنے والا حسن خان گرفتار

جیسلمیر:(یو این آئی)راجستھان کے جیسلمیرضلع میں نصب خار دار تاروں کی باڑپار کرکے ہندوستان واپس آنے کے چھ ماہ بعد حسن خان پولیس کی گرفت میں آگیا۔
پولیس کے مطابق55 سالہ حسن خان 27 سال قبل خار دار تار لائن کو پار کرکے پاکستان گیا تھا اور چھ ماہ قبل وہ ہندوستان واپس آ گیا۔ پولیس نے اسے کل اپنی گرفت میں لے لیا اور اسے خفیہ پولیس کے حوالے کر دیا جو اس سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کو اس نے بتایا کہ پاکستان میں خار دار تاروں کی باڑ عبور کرانے کے لئے ایک گروہ سرگرم ہے اور اس کام کے عوض میں وہ پانچ ہزار روپئے لیتے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Pak spy hasan khan detained in rajasthans jaisalmer in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply